‘Absolutely Not’ – TrendsPak Blog by Mohammad Madni

‘Absolutely Not’

یہ دو الفاظ کا ایک ایسا جملہ تھا جس نے بین الاقوامی طاقتوں کو خوف میں مبتلا کر دیا.

جی ہاں یہ جملہ وزیراعظم عمران خان نے ایک مغربی چینل کو انٹرویو دیتے ہؤا کہا اس کا پس منظر بہت گہرا ہے در اصل یہ بیان ریاست پاکستان سے جڑا ہے پاکستان کی تاریخ میں ایسا بیان شائد بہت کم دیکھنے یا سننے کو ملا ہوگا لیکن کم ازکم میں نے اپنے ہوش و حواس میں یہ پہلی بار دیکھا اور سنا.

امریکہ جو ہمیشہ سے یہی سوچتا آیا کہ ہم جو مرضی کہیں گے تو پاکستان اسے من و عن تسلیم اور عمل کرے گا لیکن اب نہیں وزیراعظم کا جواب انٹرویو لینے والے کے جواب میں تھا یعنی کے کیا پاکستان اپنی زمین دے گا افغانستان پر حملے کے لئے جس پر وزیراعظم نے کہا ہرگز نہیں بس پھر کیا تھا اس بیان نے بین الاقوامی طاقتوں کے بڑے بڑوں کے پاؤں کےنیچے سے زمین نکلوادی مغربی طاقتیں ایسا دبنگ بیان امید نہیں کر رہی تھیں پاکستان نے اب ایک درست سمت جو صرف اور صرف پاکستان کے مفاد میں ہو اپنا لی ہے پاکستان نے دوسروں کی جنگ میں دخل دے کر بہت سی جانیں گنوائیں ہیں اب اس چیز کو دوبارہ نہیں دہرایا جائے گا جس کا زکر واضح اور برملا کہا گیا.

ہر ملک اپنا اپنا مفاد دیکھتا کے بدقسمتی سے پچھلے کچھ ادوار میں ہم نے ایسے فیصلے لیے کے جن کا خمیازہ ہم ابھی تک بھگت رہے ہیں.

پاکستان نے اب اپنی پالیسی شفٹ کی ہے اور یہ بہت ضروری تھا ہم کب تک کسی کے حکم کے غلام رہیں اور کیوں رہیں پاکستان کی اپنی ایک اہمیت ہے جب آپ ایک بہادر سچے اور محب وطن پاکستانی ہوں گے تو پھر آپ پہلے اپنے ملک کے مفاد کے بارے میں سوچیں گے اور یہی کچھ وزیراعظم نے کیا حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں مگر ریاست نہیں آپ کچھ فیصلے اپنی زات بلکہ ہر چیز سے بڑھ کر کرتے ہیں پاکستان کے اس بیان کے بعد مغربی طاقتوں کے روئیے میں بھی کچھ تبدیلی دیکھنے کو ملی ابھی صرف ایک مختصر سا ہی بیان دیا گیا تھا تو آپ نے دیکھا ہوگا کہ کس طرح سے بین الاقوامی طاقتوں نے بھی بات چیت کی

پاکستان ایک آذاد ملک ہے یہاں اب صرف اور صرف مفاد کے فیصلے ہوں گے وہ دن گئے جب زبردستی فیصلے ہم پر مسلط کئے جاتے یا پھر پاکستان کے فیصلے کہیں اور باہر کے ملک میں فائنل ہوتے تھے.

آج بھی دشمن کی آنکھ میں پاکستان کھٹکتا ہے لیکن پاکستان ایک معجزہ ہے اور معجزے کو زوال نہیں

اللہ تعالی پاکستان کا ہمیشہ حامی و ناصر رہے آمین.

Twitter: @M1Pak

Facebook Comments

comments

Comments are closed.