FIA Arrests multiple criminals in the fraud case of 1 billion Rs.

FIA Arrests Criminals and recovers 1 billion
FIA Arrests Criminals and recovers 1 billion

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ایک ارب روپے کے فراڈ کے کیس میں محمد رفیق بھوجانی، ان کے بیٹے عباس بھوجانی اور بھتیجے مزمل بھوجانی کو گرفتار کرلیا

ڈسٹرکٹ سیشن جج کراچی جنوبی نے منگل کی سہ پہر رفیق بھوجانی، ذین عباس بھوجانی اور بھتیجے مذمل بھوجانی کی 28 اپریل 2021ءکو حاصل کی گئی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کر دی۔

کیس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ بھوجانی اور ان کے ساتھیوں نے ہری پور میں کاروباری گروپ کے فرٹیلائزر پلانٹ پر بزور طاقت غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔ یہ پلانٹ تین سالوں سے ان کے زیر کنٹرول ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رفیق بھوجانی نے ہری پور سے مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی بابر نواز کے ساتھ ملی بھگت کی جنہوں نے ایک ارب روپے سے زائد مالیت کے فراڈ میں تعاون کیا۔

رفیق بھوجانی اور تین دیگر ملزمان کے خلاف پاک چائنہ فرٹیلائزرز لمیٹڈ کے سید طاہر علی نے شکایت دائر کی کہ ملزمان نے غیر قانونی طریقے سے میسرز پاک چائنہ فرٹیلائزر کے حصص منتقل کئے۔

ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے غیر قانونی طریقے سے جعلی الیکٹرانک ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے شیئرز منتقل کئے۔

ایف آئی اے کی جانب سے درج کئے گئے اس کیس میں ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کر دی گئیں۔

چوتھا ملزم اشفاق احمد مفرور ہے، ایف آئی اے اس کی تلاش کر رہی ہے۔

English Version:

Federal Investigation Agency (FIA) arrests Muhammad Rafiq Bhujani, his son Abbas Bhujani and nephew Muzammil Bhujani in Rs 1 billion fraud case

District Sessions Judge Karachi South on Tuesday afternoon canceled the pre-arrest bail granted to Rafiq Bhujani, Zain Abbas Bhujani and nephew Muzammil Bhujani on April 28, 2021.

It is alleged in the case that Bhujani and his associates have illegally occupied the business group’s fertilizer plant in Haripur by force. The plant has been under their control for three years.

According to media reports, Rafiq Bhujani colluded with Babar Nawaz, a former PML-N National Assembly member from Haripur, who collaborated in a fraud worth more than Rs 1 billion.

Syed Tahir Ali of Pak China Fertilizers Limited filed a complaint against Rafiq Bhujani and three other accused alleging that the accused illegally transferred shares of Messrs. Pak China Fertilizer.

According to the FIA ​​report, the accused illegally transferred shares using fake electronic data. The bail of the accused in the case registered by the FIA ​​was canceled. The fourth accused Ashfaq Ahmed is a fugitive, the FIA ​​is looking for him.

Visit our homepage for more stories. 

Facebook Comments

comments

Comments are closed.