پاکستان کی سٹرٹیجک لوکیشن اور پاکستان کی حالیہ کامیابیاں

Pakistan Strategic Achivements
Pakistan Strategic Achivements

یہ بات تو آپ اکثر سنتے ہوں گے کہ پاکستان جس لوکیشن پر موجود ہے وہ بین الاقوامی معیشت اور امن کے  لئے انتہائی اہم ہے۔ اس خطے میں امن کے لئے پاکستان کا کردار اور اسکی اہمیت آپ کے اندازے سے شائد کہیں زیادہ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بات کی جائے تو اس خطے میں سب سے بڑے پیمانے پر پاکستان نے کردار ادا کیا اور دہشت گردی کے ناسور کو ملک سے خاطر خواہ حد تک کم کیا۔ کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے ملک میں امن و امان کا قائم رہنا ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان کی کوششوں کے باعث دہشت گردی پر قابو پانے کے بعد معاشی استحکام کا آغاز ہوا۔ 

چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) پاکستان کو معاشی طور پر تو مضبوط کرے گا ہی مگر اسکے ساتھ ساتھ پاکستان کو ریجن کے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پاکستان کی خطے میں اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو چائنہ کا سب سے بڑا بیرونی منصوبہ ہے جس کے تحت وہ چائنہ کو مغرب کے ساتھ زمینی راستے سے منسلک کرنا چاہتا ہے اور اس منصوبے کا سب سے اہم حصہ سی پیک ہے۔

خطے کی بہتری کے لئے پاکستان کا کردار

اگر یہ کہا جائے کہ اس خطے کی بہتری میں کردار ہے ہی صرف پاکستان کا تو بے جا نہ ہوگا۔ افغانستان میں امن کی صورت حال خراب ہونے کے باعث اس پورے خطے میں امن کو ٹھیس پہنچی۔ پاکستان نے ایک لیڈر کا کردار ادا کرتے ہوئے افغانستان میں امن کے لئے کوششیں تیز کیں جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔ شام، عراق اور لییبیا میں جو کچھ ہوا سکے بعد ہمیں اندازہ ہو جانا چاہیئے کہ ترقی کرنے کے لئے امن ہی سب سے پہلی چیز ہوتی ہے۔ جن ممالک کا امن تباہ ہوا وہ ملک بھی تباہ ہو گئے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے دشمنان نے بھی پاکستان کا امن تباہ کرنے کی بھرپور کوششیں کی مگر پاکستانی قوم اور اداروں نے مل کر ان عزائم کو ناکام بنایا۔

پاکستان کی سٹریٹجک لوکیشن کے باعث جتنی زیادہ پاکستان کی اہمیت ہے اتنے ہی بڑے سکیورٹی رسک کا بھی پاکستان کو سامنا کرنا پڑا۔ دہشت گردی پر ایک خاطر خواہ قابو پانے کے بعد پاکستان کا اگلا ٹارگٹ تھا معاشی استحکام۔ آیئے نظر ڈالتے ہیں پاکستان کی معاشی کامیابیوں پر

پاکستان ایران اور ترکی کے درمیان ٹرین کا آغاز▪️

سی پیک کے تحت پاکستان میں سب سے بڑا ریلوے منصوبہ ایم ایل ون شروع ہونے کے مراحل میں▪️

پاکستان اور روس کا گیس پائپ لائن کے منصوبے کا آغاز کرنے کا فیصلہ▪️ 

سی پیک کے تحت گوادر پورٹ مکمل طور پر فعال▪️ 

افغان امن معاہدے میں پاکستان کا کردار

افغانستان میں امن پورے خطے اور خصوصاً پاکستان کے لئیے انتہائی اہم ہے ۔ پاکستان کے افغانستان کا امن بحال کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا جس کی بدولت طالبان کو امریکہ کے ساتھ مزاکرات کی میز پر لانے کے حالات سازگار ہوئے۔پاکستان کی امن کے لئے ان کوششوں کو پوری دنیا نے سراہا اورپاکستان کا امن پسند ملک ہونے کا امیج مزید بہتر ہوا۔ افغانستان کا امن تباہ کرنے کی جتنی بڑی کوششیں ہوئیں پاکستان نے امن قائم کرنے کے لئے اس سے بڑی کوششیں کیں۔ 

پاکستان نے ہمیشہ مشکل وقت میں افغانستان کا ساتھ دیا اور افغانستان کے عوام کی بہتری کے لئے عملی اقدامات اٹھائے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے تیس لاکھ افغانی شہریوں کو پناہ دی اور آج وہ ایک عام پاکستانی کی طرح ہی پاکستان میں زندگی بسر کرتے ہیں۔ 

گزشتہ چند سالوں میں پاکستان ایک امن پسند ملک بن کر سامنے آیا اور ہمسایہ ممالک سے متعدد بار امن خراب کرنے کی کوششوں کے باوجود پاکستان نے صورت حال کو انتہائی بردباری اور دور اندیشی کے ساتھ ہینڈل کیا۔ بلاشبہ ایک پر امن پاکستان ہی ایک معاشی طور پر مظبوط پاکستان ہوگا اور پاکستان کی معاشی مظبوطی سے ہی اس پورے خطے کی تقدیر بدلے گی۔ 

آپ پاکستان کے اس کردار پر کیا کہتے ہیں؟ اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں۔ 

English version:

You will often hear that the location of Pakistan is very important for the international economy and peace. Pakistan’s role and importance for peace in the region is probably much higher than you think. When it comes to the war on terror, Pakistan has played the largest role in the region and significantly reduced the scourge of terrorism from the country.

Maintaining law and order in the country is the backbone of any country’s development and economic stability began after Pakistan’s efforts to defeat terrorism.

The China-Pakistan Economic Corridor (CPEC) will not only strengthen Pakistan economically, but also help Pakistan improve its relations with other countries in the region.

Pakistan’s importance in the region can be gauged from the fact that the Belt and Road Initiative is China’s largest external project under which it seeks to connect China with the West by land and the most important of these projects. Part C is the pack.

Pakistan’s role for the betterment of the region

It would not be out of place to say that Pakistan alone has a role to play in the betterment of the region. The deteriorating peace situation in Afghanistan has hurt peace in the entire region. Playing the role of a leader, Pakistan stepped up its efforts for peace in Afghanistan with positive results. After all that has happened in Syria, Iraq and Libya, we must realize that peace is the first thing to develop. The countries whose peace was destroyed were also destroyed and that is why the enemies of Pakistan also tried their best to destroy the peace of Pakistan but the Pakistani nation and institutions together thwarted these intentions.

Due to Pakistan’s strategic location, the more important Pakistan is, the greater the security risk. After a significant victory over terrorism, Pakistan’s next target was economic stability. Let’s take a look at Pakistan’s economic achievements

  • Launch of train between Pakistan, Iran and Turkey
  • ML-1, the largest railway project in Pakistan under C-Pack, is in the process of being launched
  • Pakistan and Russia decide to launch gas pipeline project
  • Gwadar Port fully operational under C-Pack

Pakistan’s role in the Afghan peace agreement

Peace in Afghanistan is very important for the whole region and especially for Pakistan. He played a key role in restoring peace in Pakistan and Afghanistan, which brought the Taliban to the negotiating table with the United States.

These efforts for Pakistan’s peace were appreciated by the whole world and Pakistan’s image as a peace-loving country. Even better. As much as there were attempts to destroy the peace of Afghanistan, Pakistan made greater efforts to establish peace.

Pakistan has always stood by Afghanistan in difficult times and taken practical steps for the betterment of the people of Afghanistan. That is why Pakistan sheltered three million Afghans and today they live in Pakistan like an ordinary Pakistani.

In the last few years, Pakistan has emerged as a peace-loving country and despite repeated attempts by neighboring countries to disrupt peace, Pakistan has handled the situation with utmost tolerance and foresight. Undoubtedly, a peaceful Pakistan will be an economically strong Pakistan and Pakistan’s economic strength will change the destiny of the entire region.

What do you say about this role of Pakistan? Be sure to express your opinion.

Facebook Comments

comments

Comments are closed.